• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 610588

    عنوان: انتقال کے بعد کھانے پر  دعا پڑھنا

    سوال: کیا فوت ہونے والے کے لیے 40 دن صبح شام روٹی اور سالن پر دعا کرنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 610588

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 894-674/M=08/1443

     میت كے ایصال ثواب كے لیے مذكورہ طریقے پر دعا كرنا لائق ترك ہے‏، شرع میں ایصال ثواب كا كوئی مخصوص طریقہ متعین نہیں‏، چالیس دن كی تخصیص فضول ہے اور كھانا سامنے ركھ كر اس پر دعا كرنے كی ضرورت نہیں ہے۔ ایصال ثواب كا بہتر طریقہ یہ ہے كہ تلاوت كركے یا تسبیح و اذكار پڑھ كر یا نفلی نمازیں پڑھ كر صدقہ خیرات كركے جب چاہے اور جتنا چاہے ایصال ثواب كردیا كرے‏، اس كے لیے كوئی دن تاریخ یا وقت خاص نہیں‏، اور صرف چالیس دن كی تحدید نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند