• عقائد و ایمانیات >> بدعات و رسوم

    سوال نمبر: 38269

    عنوان: عید میلاد النبی منانا كیسا ہے؟

    سوال: نبی پاک صلی علیہ وآلہ وسلم کے انتقال کی تاریخ کیا ہے ؟اور ولادت یعنی پیدائیش کی تاریخ کیا ہے؟اور جشن عید میلادنبی منانا چاہئے؟اگر نہیں تو جو مناتے ہیں اورمنانے کو ٹھیک کہتے ہیں اُن کے بارے میں کیا حُکم ہے ؟

    جواب نمبر: 38269

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 720-616/B=5/1433 12 ربیع الاول یوم وفات اور یوم ولادت دونوں ہے، اور ایک روایت کے مطابق ۸/ ربع الاول یوم ولادت ہے، واللہ اعلم۔ جشن میلاد النبی کی ایجاد سب سے پہلے ایک عیسائی نے ۶۰۰ھ میں کی ہے۔ مسلمان جاہل اسی عیسائی کی آج پیروی کرتے ہوئے عید میلاد النبی مناتے ہیں۔ صحابہ نے، تابعین نے، ائمہ اربعہ میں سے کسی نے آج تک عید میلاد النبی نہیں منایا۔ یہ عمل بدعت ہے اسے ترک کرنا ضروری ہے۔ من أحدَثَ في أمرِنا ہذا ما لیس منہ فہو رَدٌّ (بخاری ومسلم)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند