• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 50343

    عنوان: میری ایک بیوی اور تین بچی اور ایک بچہ ہے، پہلی لڑکی ذہنی عدم توازن کی شکار ہے، اور بستر میں ہی رہتی ہے ، اس کی عمر سات سال ہے،دوسری لڑکی نارمل ہے اس کی عمر پانچ سال ہے، اس کے بعد پھر ایک لڑکی ہے یہ بھی نارمل ہے،اس کی عمر دوسال ہے اورآخر میں ایک لڑکا ہے یہ تین مہینے کا ہے اور میں مرکزی حکومت میں ملازمت کرتاہوں، میرے پی ایف اور جائداد میں ان سبھوں کا کتنا حصہ ہوگا ؟ ذرا تفصیل سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    سوال: میری ایک بیوی اور تین بچی اور ایک بچہ ہے، پہلی لڑکی ذہنی عدم توازن کی شکار ہے، اور بستر میں ہی رہتی ہے ، اس کی عمر سات سال ہے،دوسری لڑکی نارمل ہے اس کی عمر پانچ سال ہے، اس کے بعد پھر ایک لڑکی ہے یہ بھی نارمل ہے،اس کی عمر دوسال ہے اورآخر میں ایک لڑکا ہے یہ تین مہینے کا ہے اور میں مرکزی حکومت میں ملازمت کرتاہوں، میرے پی ایف اور جائداد میں ان سبھوں کا کتنا حصہ ہوگا ؟ ذرا تفصیل سے بتائیں، مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 50343

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-254/N=3/1435-U آپ جب تک باحیات ہیں، آپ کی بیوی اور اولاد کا آپ کے مال میں شرعاً کوئی مالکانہ حق نہیں ہے، البتہ اگر خدا نخواستہ اسی حالت میں آپ کا انتقال ہوگیا تو آپ کا ترکہ بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث ۴۰/ حصوں میں تقسیم ہوگا جن میں سے پانچ حصے آپ کی بیوی کو، ۱۴/ حصے آپ کے بیٹے کو اور ۷، ۷/حصے آپ کی ہربیٹی کو ملیں گے، بشرطیکہ آپ کے وارثین میں آپ کے ماں باپ میں سے کوئی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند