• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 169619

    عنوان: ایك بیوی اور دو بہنوں كی وراثت كا مسئلہ

    سوال: ایک شخ لاولد فوت ہوا اس کے خاندان میں ایک بیوہ اور دو بہنیں زندہ ہیں ، متوفی کا بھائی متوفی کی حیات میں فوت ہوگیاتھا اور بھائی کی کوئی نرینہ اولاد نہیں ہے، متوفی کے والدین بھی فوت ہوگئے ہیں ، متوفی کا حقیقی چچا بھی متوفی سے پہلے کنوارا فوت ہوگئے ہیں، متوفی کے خاندان میں دادا تک کوئی مرد زندہ نہیں ہے۔ سوال یہ ہے کہ وراثت میں ایک بیوہ اور دو بہنوں کا حصہ کتنا ہوگا؟ وضاحت اور حوالوں کے ساتھ جواب دیں۔ اللہ آپ کا مرتبہ بلند فرمائے۔ آمین۔

    جواب نمبر: 169619

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 754-679/B=08/1440

    صورت مذکورہ میں وفات پانے والے شخص کا کل ترکہ ۸/ سہام میں تقسیم ہوگا۔ جن میں سے ۲/ سہام ان کی بیوہ کو ملے گا۔ اور ۳-۳/ سہام ان کی دونوں بہنوں کو ملے گا۔

    کل حصے   =             ۸

    -------------------------

    زوجہ         =             ۲

    اخت       =             ۳

    اخت       =             ۳

    --------------------------------


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند