• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 177849

    عنوان: آدمی کی کمائی میں کیا اس کے ماں، باپ وغیرہ کا حصہ ہوتا ہے؟

    سوال: مجھے یہ پتا کرنا ہے کہ میری اپنی کمائی میں میرے ماں باپ ، بھائی، بہن ،بیوی وغیرہ کی کتنی حصہ داری ہونی چاہئے؟ شکریہ

    جواب نمبر: 177849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:684-517/N=8/1441

    آپ اپنی ملازمت یا ذاتی کاروبار میں اپنی محنت وکوشش سے جو کچھ کماتے ہیں، وہ صرف آپ کا ہے، اس میں آپ کے ماں، باپ، بیوی، بھائی، بہن وغیرہ کا کوئی لازمی حصہ نہیں ہے؛ البتہ بیوی کا آپ پر نفقہ واجب ہے اور اگر ماں، باپ تنگ دست وپریشان ہوں تو حسب شرائط اُن کا بھی نفقہ آپ پر واجب ہوگا، اسی طرح بعض صورتوں میں بھائی بہنوں کا بھی نفقہ واجب ہوتا ہے۔ اور اگر آپ کی کمائی اچھی ہے تو آپ کو وقتاً فوقتاً حسب استطاعت وضرورت اپنے والدین، ماں، باپ وغیرہ کی مالی خدمت کرتے رہنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند