• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 50384

    عنوان: ہم تین بھائی ، چار بہنیں اور ہماری امی ہیں، ہمارے والد صاحب کے دو گھر ہیں جن کی قیمت 4500000 ملا کے اور دو دکانیں جس کی قیمت 7000000 بنتی ہے ، کل ملا کر 11500000 بنتی ہے، اب ہم سب کا اس میں سے کتنا کتنا حصہ ہوگا ؟

    سوال: میرے والدصاحب کاانتقال ہوگیاہے ،ہم تین بھائی ، چار بہنیں اور ہماری امی ہیں، ہمارے والد صاحب کے دو گھر ہیں جن کی قیمت 4500000 ملا کے اور دو دکانیں جس کی قیمت 7000000 بنتی ہے ، کل ملا کر 11500000 بنتی ہے، اب ہم سب کا اس میں سے کتنا کتنا حصہ ہوگا ؟ہم تین بھائی ، چار بہنیں اور ہماری امی ہیں۔

    جواب نمبر: 50384

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 367-292/B=3/1435-U بشرط صحت سوال، بعد ادائے حقوق متقدمہ علی الارث آپ کے والد صاحب کا تمام ترکہ بشمول دو گھر جن کی قیمت 4500000 اور دودوکانیں جن کی قیمت 7000000 بنتی ہے سب کے سب اسّی (80) حصوں میں تقسیم ہوں گے، جن میں سے آپ کی امی کو دس (10) حصے اور آپ بھائیوں میں سے ہرایک کو چودہ (14)حصے اور آپ کی بہنوں میں سے ہرایک کو کو سات (7)حصے ملیں گے، اور مسئلہ کی تخریج حسب ذیل ہے: مسئلہ: ۸ ت:۸۰ زوجہ ابن ابن ابن بنت بنت بنت بنت 10 14 14 14 7 7 7 7


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند