• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 66471

    عنوان: بھائی کو اپنے کاروبار میں ملازمت کے طور پر رکھ رکھا ہے تو كیا اس كا كاروبار میں حصہ ہوگا؟

    سوال: کئی بھائی ہیں اس میں بڑے بھائی سعودی میں کارو بار کرتے ہیں اور دوسرے بھائی ان کے اس کے اندر بطور ملازمت کے کام کرتے اور تنخواہ لیتے ہیں، اب ان کے والد کے انتقال کے بعد دوسرے بھائی بھی وراثت کے دعویدار ہیں جب کہ اس کارو بار میں ان کے والد کا بھی کوئی رقم شامل نھیں ہے تو کیا بھائی لوگ بڑے بھائی کے کارو بار میں حقدار ہوں گے ؟

    جواب نمبر: 66471

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 865-807/SD=10/1437 بڑا بھائی والد مرحوم کی رقم کے بغیر اپنے سرمایہ سے جو کاروبار کرتا ہے، اگر اُس نے دوسرے بھائی کو اپنے کاروبار میں ملازمت کے طور پر رکھ رکھا ہے، تو والد مرحوم کے انتقال کے بعد دوسرے بھائی بڑے بھائی کے کاروبار کی ملکیت میں شریک نہیں ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند