• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 14102

    عنوان:

    کیا ایک طواف کا ثواب مختلف لوگوں کو پہنچایا جاسکتاہے؟ یا ایک طواف کا ثواب پوری امت کو پہنچایا جاسکتاہے؟ ایک عمرہ پوری امت کی طرف سے کیا جاسکتا ہے؟

    سوال:

    کیا ایک طواف کا ثواب مختلف لوگوں کو پہنچایا جاسکتاہے؟ یا ایک طواف کا ثواب پوری امت کو پہنچایا جاسکتاہے؟ ایک عمرہ پوری امت کی طرف سے کیا جاسکتا ہے؟

    جواب نمبر: 14102

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1006=1006/م

    ایک طواف یا ایک عمرہ کا ثواب ایک شخص کو یا چند لوگوں کو یا پوری امت کو پہنچایا جاسکتا ہے، ہرطرح درست ہے: ویصح إھداء نصف الثواب أو ربعہ کما نص علیہ أحمد․․․ سئل ابن حجر المکي عما لو قرأ لأہل المقبرة الفاتحة ھل یقسم الثواب بینھم أو یصل لکل منھم مثل ثواب ذلک کاملاً؟ فأجاب بأنہ أفتی جمع بالثاني وھو اللائق بسعة الفضل (شامي)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند