• معاملات >> وراثت ووصیت

    سوال نمبر: 605515

    عنوان:

    كیا سوتیلے بھائی بہن وارث ہوں گے؟

    سوال:

    محترم میرا سوال یہ ہیں کہ ہم کل آٹھ بہن بھائی ہیں۔ان آٹھ بہن بھائیوں میں سے میرے جو بڑے دو بھائی اور ایک بہن ہیں ۔سوتیلے ہیں۔میرے والد صاحب نے پہلی بیوی کے وفات کے بعد دوسری شادی کی تھی یعنی میری والدہ کے ساتھ ۔ جو دو بڑے سوتیلے بھائی ہیں وہ میرے والد صاحب کی زندگی میں ہی فوت ہوچکے ہیں، جب کہ ان دونوں بھائیوں کے بیٹے اور بیٹیاں ابھی موجود ہے ۔ میری اپنی والدہ ابھی حیات ہیں جب کہ میری سوتیلی بہن حال ہی میں فوت ہو چکی ہے ۔ ابھی مسئلہ یہ ہیں کہ جائیداد کی تقسیم کیسے ہو ؟آیا میری سوتیلی بہن کی جائیداد میں ہمیں یعنی ہم جو ان کے سوتیلے بہن بھائی ہے حصہ ملے گا؟ اور دوسری بات یہ کہ جو اس کے اپنے بھائی جو اس کے زندگی کے دوران فوت ہوچکے تھے ان کی اولاد کو بھی اس میں حصہ ملے گا؟

    جواب نمبر: 605515

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 964-774/M=11/1442

     صورت مسئولہ میں اگر آپ کے والد، سوتیلی بہن سے پہلے وفات پاچکے ہیں تو سوتیلی بہن مرحومہ کی متروکہ جائیداد میں آپ سوتیلے بھائی بہن (علاتی) کو حصہ ملے گا، بھائی کو دوہرا اور بہن کو ایکہرا حصہ ملے گا، اور مرحومہ کے جو سگے بھائی اس کی حیات میں فوت ہوچکے تھے ان کی اولاد کو کوئی حصہ مرحومہ کے ترکہ سے نہیں ملے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند