• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8844

    عنوان:

    کیا موبائل میں رنگ ٹون کی جگہ میں آیات قرآنی یا آیات احادیث رکھنا درست ہے؟ رہنمائی کیجئے بہت مہربانی ہوگی۔

    سوال:

    کیا موبائل میں رنگ ٹون کی جگہ میں آیات قرآنی یا آیات احادیث رکھنا درست ہے؟ رہنمائی کیجئے بہت مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 8844

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1464=1234/ ل

     

    موبائل میں رنگ ٹون کی جگہ قرآنی آیت یا حدیث کا رکھنا درست نہیں۔ فقہائے کرام نے ذکر اللہ کو اعلام کی جگہ استعمال کرنے سے منع کیا ہے، نیز بیت الخلاء استنجا خانہ وغیرہ میں اگر فون جائے تو اس میں کلام اللہ شریف اوراحادیث مبارکہ کی بے ادبی بھی ہے۔ بنا بریں آدمی کو فون میں رنگ ٹون کی جگہ سادی گھنٹی استعمال کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند