• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 38438

    عنوان: كميشن كى بارے میں

    سوال: ایک شخص کے روپئے کو ہم نے افغانستان سے انڈیا حوالہ کیا اور 100 ڈالر پر 5 ڈالر ہم نے مزدوری (کمیشن) لیا ہے، یعنی 105 لیا تھا اور 100 دیدیا کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 38438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 816-679/B=5/1433 جب آپ ایک ملک سے دوسرے ملک میں کسی کا پیسہ بھیجتے ہیں تو اس کے لیے بار بار فون کرنا ہوتا ہے، آدمی کو بھی دوڑانا پڑتا ہے، اس بھاگ دوڑ میں، بس کا، کار کا کرایہ بھی دینا پڑتا ہے، تو اگر آپ پہلے روپے والیے سے حق الخدمت طے کرلیں روپے والا راضی ہوجائے تو آپ اپنا حق المحنت لے سکتے ہیں۔ بشرطیکہ یہ کاروبار کرنا خلاف قانون بھی نہ ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند