• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68511

    عنوان: عورتون کے کے لیے سونے کی پازیب کا استعمال حلال ہے ؟

    سوال: عورتوں کے لیے سونے کی پازیب کا استعمال حلال ہے یا حرام یا مکروہ؟ تفصیلی حکم مدلل ومفصل مطلوب ہے ۔ نیز سابقہ اور جوابات بھی ارسال فرمادیں۔

    جواب نمبر: 68511

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 977-939/SN=11/1437 جی ہاں! عورتوں کے لیے سونے کی پازیب استعمال کرنا جائز ہے۔ قال صاحبُ إعلاء السنن نقلاً عن المغني لابن قدامة: یباح للنساء من حليّ الذہب والفضّة والجواہر کل ماجرت عادتہنّ بلبسہ کالسوار والخلخال والقرط والخاتم ومایلبسنہ علی وجوہہنّ وفي أعناقہن وأیدیہن وأرجلہن واٰذانہن وغیرہ الخ (إعلاء السنن: ۱۷/۲۸۹، باب حرمة الذہب علی الرجال وحلہ للنساء، ط: المکتبة الأشرفیة) وہکذا انظر (۱۷/۴۱۲، منہ)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند