• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 17584

    عنوان:

    کیا غیر مسلم کے گھر میں کھانا کھانا (جہاں پر مسلسل مردار گوشت پکتاہو) جائز ہے؟ ناپاک برتن میں کھانا پکانے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس طریقہ کو اختیار کئے بغیر کھانا پکاکر کھانا درست ہے؟

    سوال:

    کیا غیر مسلم کے گھر میں کھانا کھانا (جہاں پر مسلسل مردار گوشت پکتاہو) جائز ہے؟ ناپاک برتن میں کھانا پکانے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا اس طریقہ کو اختیار کئے بغیر کھانا پکاکر کھانا درست ہے؟

    جواب نمبر: 17584

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1741=1741-11/1430

    غیرمسلم اگر ایسی چیز کھلائے جو ہماری شریعت میں حلال نہیں ہے، تو اس کا کھانا ناجائز ہوگا، ورنہ کھانے میں مضائقہ نہیں، شک ہو تو احتیاط کرلینا بہتر ہے۔ ناپاک برتن میں کھانا پکانے سے قبل اس کو دھوکر پاک کرلینا ضروری ہے اس کے بغیر کھانا پکانا درست نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند