• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 11103

    عنوان:

    میرا ایک رشتہ دار اپنی حقیقی بہن کی لڑکی کو گود لینا چاہتاہے۔ گود لینے کے بعد وہ اپنا نام اس کے والد کی جگہ پر اسکول اور کالج میں لکھوانا چاہتا ہے نیز اپنے اثاثہ کے لیے بھی۔ اس کے بارے میں اسلامی احکامات کیا ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 11103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 284=82/ل

    لڑکی یا لڑکے کو گود لینا جائز اور مستحسن ہے، البتہ اس کی وجہ سے وہ شخص (گود لینے والا) اس لڑکے یا لڑکی کا باپ نہیں ہوجاتا، اس لیے آپ کے رشتہ دار کا اس لڑکی کے والد کی جگہ اپنا نام اسکول اور کالج میں لکھوانا جائز نہیں۔ نیز متبنی اس کا وارث نہیں ہوگا، البتہ اگر وہ شخص اس کو کچھ زمین وجائداد زندگی میں ہبہ کرکے اس کا مالک وقابض بنادے تو وہ اس زمین و جائداد کا مالک ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند