• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608437

    عنوان: سرکاری گاڑی پر بلااجازت صریحہ سوار ہوکردفتر جانا

    سوال:

    سرکاری گاڑی جو ہمارے دفتر کار سرکار کے سلسلہ میں جا رہی ہو اس پر اپنے دفتر تک سفر کرنا کیسا ہے ؟ اور بندہ اسی دفتر کے ایک دوسرے شعبہ میں ڈیوٹی کیلئے جا رہا ہو؟

    جواب نمبر: 608437

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:399-217/B-Mulhaqa=5/1443

     اگر حکومت کی طرف سے صراحتا اجازت ہو یا دلالتا اجازت ہو(مثلا :مجاز افسران کی طرف سے معلوم ہونے کے باوجود روک ٹوک نہ ہو) تو اس سرکاری گاڑی میں سوار ہوکر آپ کے لیے دفتر تک جانے کی گنجائش ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند