• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 6361

    عنوان:

    میں ایک پرائیویٹ کمپنی میں گرافک ڈیزائنر ہوں۔ میں کئی طرح کی ڈیزائن بناتا ہوں۔ جس میں کتابچہ، فہرست،کتابیں، اشتہار وغیرہ ہوتے ہیں اور ان میں ڈیزائننگ کرنے کے لیے آدمی ، عورت، جانور وغیرہ کا فوٹو لگانا پڑتا ہے (میں فوٹو کھینچتا نہیں ہوں) ۔ ان فوٹو کو کبھی کبھی ٹھیک کرنے کے لیے کچھ بدلنا بھی پڑتا ہے۔ جیسے رنگ ٹھیک کرنا، چہرہ کے نشانات کو صاف کرنا۔ کیا میرا کام جائز ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 6361

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 761=709/ ل

    آپ کا مذکورہ بالا کام شرعاً ناجائزہے، آپ کسی جائز ملازمت کی تلاش میں سعی بلیغ سے کام لیں اور جائز ملازمت ملتے ہی اس کو ترک کردیں۔ جائز ملازمت ملنے سے پہلے اس ملازمت کو ترک نہ کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند