• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154566

    عنوان: ڈاٹا انٹری کی پوسٹ پر کام کرنا كیسا ہے؟

    سوال: میں ایک قرضہٴ حسن کے ادارہ اخوت میں ڈاٹا اِنٹری آپریٹر کی پوسٹ پر کام کرتا ہوں، یہ ادارہ لوگوں کو بلا سود قرضہ فراہم کرتا ہے، ۲۰/ ہزار سے لے کے ۵۰/ ہزار تک ۔ قرضہ کی واپسی ماہانہ قسطوں پر ہوتی ہے جوکہ قرض کی رقم کے مطابق ہوتی ہے مثلاً ۲۰/ ہزار کی قسط 1250 روپیہ ہے اور کوئی اضافی چارج وصول نہیں کیا جاتا ہے۔ قرض لینے کے لیے درخواست کی فیس ہوتی ہے جو کہ ۲۰۰/ روپیہ ہے اور ساتھ ہی قرض کی رقم کے مطابق ایک فیصد سود ہوتا ہے۔ وہ اس لیے کہ اگر کوئی قرض خواہ فوت ہوجائے تو اس کا قرضہ معاف ہو جاتا ہے۔ اور لواحقین کو 5,000-/ روپئے دیئے جاتے ہیں کفن دفن کے لیے۔ سوال یہ ہے کہ میرا اس ادارہ میں کام کرنا اور تنخواہ لینا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 154566

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1384-1374/sd=1/1439

    صورت مسئولہ میں اگر مذکورہ ادارے میں قرض کی رقم کے مطابق ایک فیصد سود کا معاملہ ہوتا ہے ، تو ایسے ادارے میں آپ کے لیے ڈاٹا انٹری کی پوسٹ پر کام کرنا جس میں سودی معاملہ کی لکھا پڑھی بھی کی جائے ؛ جائز نہیں ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند