• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 22501

    عنوان: میرا سوال یہ ہے کہ کسی غیر محرم عورت کو دیکھنا اوراس کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہو تو کن حالتوں میں؟ (۲)اگر کوئی انسان کسی غیر محرم عورت کو دیکھتا ہے پھر سلام کرتا ہے تو ایسے آدمی کو دیندار سمجھنا کیسا ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کسی غیر محرم عورت کو دیکھنا اوراس کو سلام کرنا جائز ہے یا نہیں؟ اگر جائز ہو تو کن حالتوں میں؟ (۲)اگر کوئی انسان کسی غیر محرم عورت کو دیکھتا ہے پھر سلام کرتا ہے تو ایسے آدمی کو دیندار سمجھنا کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 22501

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل):934=674-6*1431

    کسی غیر محرم عورت کو قصدا دیکھنا اور اس کو سلام کرنا جائز نہیں، جو شخص کسی غیرمحرم کو دیکھتا ہے پھر سلام کرتا ہے وہ گنہ گار ہے۔ ہاں اگر عورت اتنی بوڑھی ہے کہ اس کی طرف دیکھنے میں فتنے کا اندیشہ نہیں ہے تو اسکو دیکھنا یا سلام کرنا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند