• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 158603

    عنوان: غلط دستخط کرنے سے جو رقم ملے اس کا حکم؟

    سوال: ایک بندہ گورنمنٹ ادارے میں کام کرتا ہے ، اس کے افیسر نے زبردستی اُس سے گاڑی کی لاگ بوک (Log Book) پر دستخط کروائے کہ اُس نے فلاں دن سرکاری کام کیلئے اتنا سفر کیا، حالانکہ اُس نے وہ سفر نہیں کیا، اس صورت میں گورنمنٹ کا اندازاََ 10000 روپے کا نقصان ہوا۔ اس صورت میں بندہ کو کیا کرنا چاہیئے ۔ کیا وہ اتنی رقم گورنمنٹ کو واپس کرے یا اپنی تنخواہ سے کٹوائے ۔؟ جواب عنایت فرما دیں۔

    جواب نمبر: 158603

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 629-524/L=5/1439

    آپ توبہ واستغفار کریں، اگر رقم آپ کے آفیسر نے لی ہے تو اس کو کسی واسطے سے یا براہ راست مطلع کردیں کہ آپ کا یہ رقم لینا درست نہیں تھا آپ اتنی رقم حکومت کو واپس کردیں، اگر رقم آفیسر نے لی ہے تو آپ پر اس رقم کی واپسی ضروری نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند