• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 68145

    عنوان: جس طرح سود لینا گناہ ہے اسی طرح سود ادا کرنا بھی گناہ ہے

    سوال: 10,000 کمرشیل لیر (انڈوں کی پیداوار)کے لیے اتر پردیش گورنمنٹ کی ایک اسکیم ہے ۔ اگر اس پروجیکٹ کے لیے ہم زمین خریدیں تو اس اسکیم کے تحت گورنمنٹ اسٹامپ ڈیوٹی پر سبسڈی دیتی ہے۔ یہ پروجیکٹ ستر لاکھ کا ہے، جس میں تیس فیصد رقم مجھ کو لگانی ہوگی جب کہ بقیہ ستر فیصد رقم گورنمنٹ بینک لون کے ذریعہ سے ادا کرے گی۔ نیز دس فیصد سود پر بھی سبسڈی دے گی، جب کہ ما بقیہ دو- تین فیصد مجھ کو ادا کرنے ہوں گے۔ کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 68145

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 909-884/SN=9/1437 اسلام میں جس طرح سود لینا گناہ ہے اسی طرح سود ادا کرنا بھی گناہ ہے او رصورتِ مسئولہ میں سبسڈی کے باوجود آپ کو ۲-۳ فیصد سود ادا کرنا پڑے گا؛ اس لیے مذکور فی السوال سبسڈی کے ساتھ لون لینا بھی شرعاً جائز نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند