• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 609647

    عنوان:

    موبائل سے تصویر لینے کا کیا حکم ہے؟

    سوال:

    سوال: انڈا پاک ہوتا ہے یا ناپاک؟ اکثر دکان دار ہاتھ سے انڈا اٹھایا تو کہتے ہیں ہاتھ ناپاک ہوگیا یا کوئی کھانے کی چیز انڈوں کے رکھوں تو منع کرتے ہیں کہ انڈا ناپاک ہوتا ہے،ہم جماعت میں انڈے دھو کر پھر اس کے ساتھ آلو یا چنے ابالتے ہیں ایسا کرنے سے آلو اور چنے ناپاک تو نہیں ہوتے؟

    2۔ایک صاحب نے کہا کہ میں نے جدید مفتی صاحبان سے پوچھا ہے کہ موبائل پر اپنی،گھر والوں دوست احباب کی اور سب جاندار کی تصویر کھینچنا اور بنانا جائز ہے صرف پرنٹ آؤٹ نہیں کرا سکتے، (مفتی صاحبان اس بارے میں کیا کہتے ہیں)؟

    3۔بچوں،بچیوں کو کھیلنے کیلئے گڑیا،ٹیڈی بیئر،ہاتھی،دوسرے جانوروں کی شکل کے کھلونیں خرید کر دے سکتے ہیں یا نہیں؟

    جواب نمبر: 609647

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 823-693/B=07/1443

     انڈے کے اوپر اگر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو انڈا پاک ہوتا ہے، اسے ہاتھ سے چھونے سے ہاتھ ناپاک نہ ہوگا، نہ انڈے کے اوپر کوئی چیز رکھنے سے وہ چیز ناپاک ہوتی ہے، احتیاطاً پہلے اسے دھولیں پھر اسے چنے اور آلو کے ساتھ ابال لیں تو اچھی بات یہ ہے کہ چنے ناپاک نہیں ہوں گے۔

    (۲) موبائل پر جاندار کی بلا ضرورت تصویر بنانا ناجائز و حرام ہے خواہ گھر والوں کی ہو یا دوست و احباب کی ہو۔

    (۳) بچوں کے کھیلنے کے لیے گڑیا، ٹیڈی بیئر، ہاتھی وغیرہ خرید کر نہیں دینا چاہئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند