عنوان: کمیشن کے رقم میرے ہاتھو سے گنا جانا اور رکھنا
سوال: میں نگر پالیکا پریشد میں کام کرتا ہوں اور جب کمیشن کی رقم آتی ہے تو ہمارے ہیڈ کلرک میرے سے ہی گنواکر میرے پاس الماری میں ہی رکھواتے ہیں اور کسی کو کچھ رقم ایس ڈی ایم یا ای او کو دینی پڑتی ہے تو پھر بھی وہ رقم میں ہی گنتا ہوں تو کیا میں ایسے بھی گناہ یا رشوت لینے میں شامل رہونگا ؟ جب کہ وہ رقم میری نہیں ہوتی صرف میں گنتا اور رکھتا ہوں، یہ کمیشن کی رقم رشوت ہی ہوتی ہے جو ٹھیکیدارو کے پیمنیٹ ہونے کے بعد ہی آتی ہے۔
جواب نمبر: 3977401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1024-627/L=7/1433
آپ کو رشوت دینے اور لینے کا گناہ تو نہ ہوگا، البتہ لینے دینے میں ایک قسم کا تعاون آپ سے بھی پایا جاتا ہے اس لیے اگر کسی تدبیر سے آپ یہ کام نہ کریں تو اسی میں بھلائی ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند