• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 5532

    عنوان:

    حلال، حرام اور مباح کی شرعی تعریف کیا ہے؟ کیاجو کچھ اللہ عزوجل نے حلال کردیا حلال، اور جو کچھ حرام کردیا حرام ہے، باقی جن پر خاموشی ہے سب مباح؟فقہ حنفی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    سوال:

    حلال، حرام اور مباح کی شرعی تعریف کیا ہے؟ کیاجو کچھ اللہ عزوجل نے حلال کردیا حلال، اور جو کچھ حرام کردیا حرام ہے، باقی جن پر خاموشی ہے سب مباح؟فقہ حنفی کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 5532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 636=588/ د

     

    مباح: جس کام کا کرنا اور نہ کرنا دونوں حکم کے اعتبار سے برابر ہوں یعنی اس کے کرنے میں نہ ثواب ہے اور نہ ہی ترک میں کوئی گناہ۔ اشیاء میں اصل حکم اباحت ہی کا ہے (رد المحتار، قواعد الفقہ)

    حلال: کتاب وسنت سے جس کی حلت ثابت ہو شرعاً وہ حلال کہلاتا ہے۔

    حرام: کتاب و سنت سے جس کی ممانعت ثابت ہو، عبارة النص، اشارة النص، دلالة النص، اقتضاء النص کسی طریقہ پر بھی صراحةً ہو یا کنایةً۔

    (۲) اللہ تعالیٰ نے بواسطہ الفاظِ قرآن حرام فرمایا ہو یا بذریعہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پھر ان کی دلالت حکم پر ظاہر ہو یا مخفی ہوکر حضرات فقہائے کرام نے احکام کا استنباط کرکے قرآن وحدیث کے نصوص کی توضیح فرمائیہو، کسی طریقہ پر بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ سے حلت وحرمت احکام کا ثبوت ہوگا، وہ واجب العمل ہوں گے۔ اور جو امور ان سے مسکوت ہوں گے، وہ مباح میں داخل ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند