سوال: حضرت نشہ کرنا جیسے شراب، بیڑی، تمباکو کا پان کھانا، کیا ہماری شریعت میں کیسا ہے؟ کیا تمباکو کا پان اور بیڑی بھی حرام ہے یا نہیں؟
جواب نمبر: 3565501-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(ب): 2032=1638-1/1433
شراب پینا تو قطعی حرام ہے، اس کی حرمت قرآن پاک سے ثابت ہے، اس میں سُکر پایا جاتا ہے۔ اور پان میں کھانے کا تمباکو اس میں سُکر (نشہ) نہیں ہوتا ہے بلکہ حِدَّت (تیزی) ہوتی ہے۔ اس سے چکر آجاتا ہے، اس لیے اس کا کھانا مکروہ ہے۔