• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 24547

    عنوان: میں ایک بڑی دکان میں کام کررہا ہوں اور حلال بریڈ بنارہا ہوں، اس دکان میں بہت سی مشروبات اور کھانے بیچے جاتے ہیں جو حرام ہیں، تو کیا میرے لیے اس دکان میں بریڈ بنانادرست ہے یا نہیں؟

    سوال: میں ایک بڑی دکان میں کام کررہا ہوں اور حلال بریڈ بنارہا ہوں، اس دکان میں بہت سی مشروبات اور کھانے بیچے جاتے ہیں جو حرام ہیں، تو کیا میرے لیے اس دکان میں بریڈ بنانادرست ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 24547

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1490=1158-9/1431

    آپ تو حرام مشروبات سے الگ تھلگ اپنا جائز کام کررہے ہیں، یعنی حلال بریڈ بنارہے ہیں۔ آپ کا حلال بریڈ بنانا اور اس کی اجرت لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند