• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 41050

    عنوان: حلالہ کرنا اور کرانا اسلام میں کونسی حد تک جائز ہے؟

    سوال: حلالہ کرنا اور کرانا اسلام میں کونسی حد تک جائز ہے؟عورت کے ساتھ حلالہ کرنا کیسا ہے ؟ اگر جائز ہے تو کتنی مجبوری میں کر سکتے ہیں؟ تفصیل کے ساتھ بیان کیجیے۔ حلالہ مے مرد کے ساتھ جمع ضروری ہے؟

    جواب نمبر: 41050

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1419-902/L=10/1433 حلالہ کا حکم اس صورت میں ہے جب کہ شوہر بیوی کو تین طلاق دیدے اور بیوی پھر اسی شوہر کے پاس جانا چاہیے، حلالہ کی صورت یہ ہوتی ہے کہ عورت عدت طلاق گذارکر دوسرے مرد سے نکاح کرے اور وہ مرد اس سے صحبت کے بعد بخوشی طلاق دیدے یا وفات پاجائے، پھر عورت عدت گذارے عدت گذارلینے کے بعد وہ دوبارہ اپنے سابق شوہر سے نکاح کرسکتی ہے، نکاح کے وقت یہ شرط لگانا میں تجھ سے حلالہ کی شرط پر نکاح کرتا ہوں ناجائز ہے، البتہ اگر دل میں یہ ارادہ ہو تو گناہ نہیں ہے، حلالہ میں عورت سے صحبت ضروری ہے، ورنہ حلالہ کا تحقق نہ ہوگا، حدیث شریف میں اس کی صراحت مذکور ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند