• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 608717

    عنوان: Nmm میں آن لائن ڈیوائس کی خریداری کرنا 

    سوال:

    سوال: ایڈ مپنی این ایم ایم (Add company nmm) میں آن لائن پروموشن ڈیوائس کی خریداری کر اس کا روزانہ کی بنیاد پر کرایہ لینا کیسا ہے ؟ جب کہ چین سسٹم ضروری نہیں ہے ، اگر چین بناتے ہیں تو کمیشن یا چھوٹ کی رقم لینا جائز ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 608717

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 685-564/B=06/1443

     اگر مذکورہ کمپنی ملٹی لیول مارکیٹنگ کے طریقہ پر کام کرتی ہے، تو اس کا حکم مختلف شرعی قباحتوں پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، اور اگر طریقہ مختلف ہوتا ہے تو یہ واضح کریں کہ مذکورہ کمپنی کا آن لائن پروموشن ڈیوائس کی خریداری کا کیا طریقہ ہوتا ہے؟ اور اس کا روزانہ کی بنیاد پر کرایہ لینے کی نوعیت کیا ہے؟ خارج میں موجود اس کی مکمل صورت حال واضح کرکے دوبارہ سوال کریں، پھر ان شاء اللہ اس کا حکم شرعی تحریر کردیا جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند