• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 146756

    عنوان: جن مصنوعات پر تصویر بنی ہو ان كا فروخت كرنا؟

    سوال: پروڈکٹ(سامان/مصنوعات) پر تصویر ہوتی ہے ان کا کام کرنا جائز ہے؟ آج کل کوئی بھی تجارت شروع کرنے جائیں تو تمام پروڈکٹ پر تصویریں ہوتی ہیں جیسے پنسل، ربر، اسکیل، کاپی، بیگ وغیرہ وغیرہ ان سب کو بیچنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 146756

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 272-208/SN=3/1438

     

    مصنوعات اور سامان پر تصویر بنانا تو جائز نہیں ہے؛ لیکن اس طرح کی مصنوعات (جن پر تصویریں بنی ہوتی ہیں) کو فروخت کرنا جائز اور مباح ہے؛ کیوں کہ ان میں مقصود تصویریں نہیں ہوتیں؛ بلکہ ”مصنوعات“ مقصود ہوتی ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند