• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170225

    عنوان: نسبندی کا حکم

    سوال: کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیان کرام میری عمر 40 سال کے لگ بھگ ہے اور پانچ بچے ہیں۔ بچوں کی نشوونما اور تعلیم و تربیت میرے ذمے ہے اور اس میں کوئی  شک نہیں کہ رازق صرف اللہ کی ذات ہے اور اس پر قوی یقین ہے ۔ موجودہ حالات میں بچوں کی تربیت بھی ضروری ہے ۔ میں اور میری بیوی چاہتے ہیں کہ پانچ بجے کافی ہیں۔ میں خود نس بندی (منصوبہ بندی) کرنا چاہتا ہوں۔ اس میں ہم میاں بیوی کی رضا ہے کہ میں شوہر اپنی نس بندی کروا لوں ۔ تو مفتیان کرام اس بارے میں جلد رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 170225

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:888-725/SN=9/1440

    صورت مسئولہ میں نسبندی کرانا شرعا جائز نہیں ہے،ماں کی صحت اوربچوں کی مناسب تربیت وپرورش کے پیش نظر عارضی تدابیر کے ذریعے مناسب وقفہ کرسکتے ہیں، شرعا اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند