• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 172388

    عنوان: سبسڈی والے لون کا حکم

    سوال: حکومت آندھرا پردیش ایک اسکیم کے ذریعہ مسلمانوں کو قرض دیتی ہے اور اس میں سے آدھا حصہ سبسڈی دیتی ہے یعنی معاف کردیتی ہے، لیکن وہ قرض کی ادائیگی ہمیں بینک کو کرنا ہوگا اور اس پر بینک والے حضرات اپنے ضابطے کے حساب سے سودلیتے ہیں، کیا ہم اس اسکیم کے ذریعہ سے قرض لے سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 172388

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1088-877/SN=12/1440

    حکومت کی اس اسکیم کے تحت لون لینے کے بعد کل رقم (یعنی اصل مع سود ) جو آپ بینک کو واپس کریں گے اگر اس کی مقدار لون کی رقم کے برابر یا اس سے کم ہے تو صورت مسئولہ میں سبسڈی والے لون لینے کی گنجائش ہے ورنہ نہیں ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند