• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 60441

    عنوان: شراب کی خالی بوتلوں کو خریدنا اور ان کو بیچنا

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ کیا شراب کی اور دیگر خالی باتلوں کا کاروبار کیا جاسکتاہے یا نہیں؟مثلاً ، ہوٹلوں سے کچھ لوگ خرید کر لاتے ہیں ، تو خالی بوتلوں کو ان سے خرید کر فیکٹری میں بیچا جاسکتاہے یا نہیں

    جواب نمبر: 60441

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1019-1019/M=11/1436-U شراب کی خالی بوتلوں کو خریدنا اور ان کو بیچنا فی نفسہ ناجائز نہیں ہے لیکن جب صورت حال یہ ہو کہ بوتلیں صرف شراب ہی کے لیے استعمال ہوتی ہوں اور بیچنے والے کو معلوم ہے کہ خریدنے والا خواہ فیکٹری کا مالک ہو یا دوسرا شخص ہو ان بوتلوں کو شراب ہی کے لیے استعمال کرے گا تو ایسی صورت میں اس سے بیچنا ایک قسم کی اعانت علی المعصیة ہے اس لیے ایسے کاروبار سے احتراز احوط اور مناسب ہے، وجاز بیع عصیر عنب ممن یتخذہ خمرًا لأن المعصیة لا تقدم بعینہ بل بعد تغیرہ وقیل یکرہ لإعانتہ علی المعصیة (درمختار مع الشامی)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند