• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 170750

    عنوان: ایجنٹ كے ذریعہ كام كرواكے سروس چارج كے نام پر 50 روپئے زائد وصول کرنا

    سوال: میں ایک کمپنی میں ٹریول کوآرڈینیٹر کے کام کرتا ہوں بہت سے لوگ اپنی ایئرلائن ٹکٹس مجھ سے چینج کرواتے ہیں جو کہ میرے کام کا حصہ نہیں ہے پر پھر بھی میں اُن کی ٹکٹس کا کام ایجنٹ کے ذریعے کرواتا ہوں مثال کے طور پہ اگر وہ ایجنٹ ۲۰۰ چارج کرتا ہے اورمیں اُس شخص سے ۲۵۰ وصول کرتا ہوں تو یہ ۵۰ جو میں چارج کرتا ہوں اپنی محنت کر کے کام کرنے کے کیا یہ جائز ہوگا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 170750

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1001-959/B=12/1440

    اگر قانونی طور پر آپ کو ایئر لائن چینج کرانے کا حق حاصل ہے، اور ایجنٹ سے چینج کرانے میں آپ کوئی محنت اور بھاگ دوڑ کرتے ہیں تو پھر یہ 50/ ٹکٹ والے کو بتا کر آپ کو لینے کا حق ہے ، ورنہ لینا جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند