• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154360

    عنوان: کمپنی میں جو ڈپوزٹ ہوتا ہے اس کا انٹریسٹ ہر سال آتا ہے، کیا ہم اسے استعمال کرسکتے ہیں؟

    سوال: (۱) کمپنی میں جو ڈپوزٹ ہوتا ہے اس کا انٹریسٹ ہر سال آتا ہے، کیا ہم اسے استعمال کرسکتے ہیں؟ (۲) کمپنی میں جو ڈپوزٹ ہوتا ہے، اور ہمارے ٹرن اُوَر کے اوپر کمپنی ایک کریڈٹ لیمٹ بناتی ہے، اگر ہم اس کریڈٹ پر لیتے ہیں تو ہمیں کمپنی کا نقد ڈپوزٹ جو ہوتا ہے وہ ہمیں پورا نہیں ملتا․․․․ تھوڑا ملتا ہے، تو کیا ا س صورت میں ہم اُدھار مال لے سکتے ہیں؟ کہیں یہ انٹریسٹ دیئے جیسا تو نہیں ہے؟ (۳) کیا ہم بینک میں پگ می (pigmy) بھر سکتے ہیں؟ (۴) بینک میں ایک سی سی (c c) اکاوٴنٹ ہوتا ہے، جب مجبوری ہوتی ہے اس وقت اس میں سے پیسے لے سکتے ہیں، جتنے دن کے لیے لیتے ہیں اتنا ہی انٹریسٹ لگتا ہے، پھر اس کو ایسے ہی رکھ سکتے ہیں․․․․ میں نے سنا ہے کہ مجبوری میں انٹریسٹ دے سکتے ہیں۔ (۵) کاروبار کے تعلق سے کوئی اچھی اردو میں کتاب کانام بتائیں۔ (۶) کاروبار میں عافیت کے لیے کوئی دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 154360

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1304-1070/D=1/1439

    (۱) ڈپوزٹ کا انٹریسٹ بھی خود استعمال کرنا جائز نہیں بلکہ اسے انٹریسٹ دینے والی کمپنی کو اگر واپس کر سکیں تو واپس کردیں ورنہ غرباء پر صدقہ کردیں۔

    (۲، ۳) سوال پورے طور پر واضح نہیں ہے وضاحت سے لکھیں۔

    (۴) انٹریسٹ لینا اور دینا دونوں گناہ ہے، مجبوری یہ کہ آدمی پیٹ کے لیے روٹی کا انتظام کرنے سے بدن ڈھاکنے کے لیے کپڑا فراہم کرنے اور سردی گرمی سے بچنے کے لیے جھوپڑی کا نظم کرنے سے مجبور و عاجز ہو جائے اور علاوہ سود پر قرض لینے کے کوئی چارہ کار نہ ہو ا س وقت گنجائش ہو سکتی ہے پس صورت مسئولہ میں CC سے جو قرض لیں گے اس میں بھی سود ادا کرنے کا گناہ ہوگا۔

    نوٹ: چند اہم عصری مسائل حصہ اول و دوم مکتبہ دارالعلوم دیوبند سے طبع ہوئی ہے اور دارالعلوم دیوبند کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہے ا س میں کاروبار سے متعلق کچھ مسائل ہیں۔ اور دارالعلوم کی ویب سائٹ پر اور بھی مسائل کاروبار سے متعلق موجود ہیں، ملاحظہ فرمالیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند