• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 177488

    عنوان: میری تنخواہ سے ماہانہ كچھ رقم كٹتی ہے جس كی وجہ سے مفت علاج كی سہولت ملتی ہے‏، كیا میں اس سہولت سے فائدہ اٹھاسكتا ہوں

    سوال: میں ایک پرائیوٹڈ لمیٹڈ کمپنی میں کام کرتاہوں، جہاں میری ماہانہ تنخواہ کا 0.75 % اور کمپنی کی طر ف سے 3.25% رقم امپلوئی اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (Employee State Insurance Corporation) میں جمع کی جاتی ہے ، جو کہ حکومت کے ماتحت آتی ہے، جس سے ملازم اپنا مفت میں کسی بھی طرح کی بیماری کا علاج کروا سکتاہے ، اس کے علاج کے لیے کوئی رقم نہیں دینی پڑتی ہے ، کیا وہاں سے علاج کرانا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 177488

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 751-622/SN=09/1441

    سوال میں یہ واضح نہیں کہ کمپنی یہ رقم جبراً کاٹتی ہے یا ملازم کو اختیار رہتا ہے خواہ کٹوائے یا نہ کٹوائے؟ بہرحال اگر اول الذکر صورت ہے یعنی رقم جبراً کاٹی جاتی ہے تو آپ کے لئے مذکور فی السوال سہولت سے فائدہ اٹھانے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند