• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 604040

    عنوان:

    لون پر لی گئی گاڑی خریدنا كیسا ہے؟

    سوال:

    مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ مجھے گاڑی لینی ہے اور کوئی راستہ بھی نہیں نکل رہا تو کیا میں ایسا کر سکتا ہوں کہ مثلاً زید لون پہ گاڑی لے اور میں زید سے گاڑی قسطوں پہ خرید لوں تو کیا یہ جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 604040

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 708-148T/D=10/1442

     زید کے لون لینے کے سلسلہ میں آپ نے کوئی تعاون نہ کیا ہو تو زید کے گاڑی خرید کر اپنے قبضہ میں کرلینے کے بعد آپ اس سے خرید سکتے ہیں اور قیمت قسطوں میں ادا کرنے کی بات طے کرسکتے ہیں ایسا کرنا جائز ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند