• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 154076

    عنوان: ڈاکٹر ان سیمپل دواوٴں کو مریضوں کو بیچ سکتا ہے؟

    سوال: (۱) سبھی دوائی کمپنیاں ڈاکٹروں کے لیے سیمپل ( sample )کے طور پر بناتی ہیں ، اور اس دوا کے اوپر لکھا ہوتا ہے” ناٹ فار سیل“( not for sale )بیچنے کے لیے نہیں)، میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ ڈاکٹر ان سیمپل دواوٴں کو مریضوں کو بیچ سکتا ہے؟ (۲) اصل میں یہ دوائیاں مارکیٹ میں کمپنی کے ایجنٹ ( marketing executive )بیچتے ہیں، تو کیا ہم اِن دوائیوں کو خرید کر بیچ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 154076

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1459-1521/H=1/1439

    (۱) ان دواوٴں کو بیچنا نہ چاہئے۔

    (۲) کمپنی کا ایجنٹ تو ان دواوٴں کا مالک نہیں ہوتا پس اس کو بیچنا جائز نہیں اور جب اس کو بیچنا جائز نہیں تو اس سے خریدنا بھی آپ کے لیے اور بیچنا بھی ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند