• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 58960

    عنوان: کچھ لوگ کہتے ہیں کہ برقعہ پہن کر تصویر کھنچوائی جاسکتی ہے

    سوال: سوال یہ ہے کہ کچھ لوگ کالا چشمہ پہن کر تصویر کو جائز کہتے ہیں کہ اس سے آنکھیں نظر نہیں آتیں اور چہرہ واضح نہیں ہوتا؟اسی طرح کچھ لوگ گھر میں مختلف چیزوں کی تصویر جیسے بچوں کے کپڑے وغیرہ پہ موجود تصویر کی آنکھوں پہ کلر لگا کر کالا کردیتے ہیں کہ اب آنکھیں نظر نہیں آئیں گی تو ان کو پہنا جاسکتا ہے یا دیکھا جاسکتاہے ، ایسی تصویروں کا کیا حکم ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ برقعہ پہن کر تصویر کھنچوائی جاسکتی ہے کہ اس میں صرف آنکھیں نظر آتی ہیں، شکل نہیں ہوتی اور دیکھنے والا نہیں پہچان سکتا، ایسی تصویر اگر کوئی محرم بھی دیکھے تو کیا جائز ہوگا؟

    جواب نمبر: 58960

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 669-669/M=7/1436-U بلاضرورت شرعی، ذی روح (جاندار) کی تصویر کھینچنا یا کھنچوانا، ناجائز اور گناہ ہے، کالا چشمہ پہن لینے یابرقعہ پہن کی تصویر کھنچوانے سے اس کی حرمت ختم نہیں ہوتی، آنکھوں پر کالا کلر لگادینا بھی جوازکے لیے کافی نہیں، ممنوعہ تصویر والے کپڑے کو پہننامکروہ ہے ور قصداً اسے دیکھنے سے بھی بچنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند