• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 153791

    عنوان: کیا موبائل کمپنی کے ریچارج سے روپئے بھیجنے کا منافع لیناجائز ہے ؟

    سوال: کیا موبائل کمپنی کے ریچارج سے روپئے بھیجنے کا منافع لیناجائز ہے ؟

    جواب نمبر: 153791

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1326-1292/N=12/1438

    جی ہاں! موبائل کمپنی کے ریچارج سے روپے بھیجنے کا حسب طے متعینہ منافع لینا جائز ہے؛ کیوں کہ یہ ایک ایسے عمل وکارکردگی کا عوض ہے جس پر شریعت میں عوض لیناجائز ہے اور یہ معاملہ حسب اصول اجارہ صحیحہ ہے۔

    ھي - الإجارة- شرعاً تملیک نفع بعوض(تنویر الأبصار مع الدر والرد، أول کتاب الإجارة، ۹: ۴، ۵، ط: مکتبة زکریا دیوبند)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند