• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 157218

    عنوان: پیسہ جمع كرواكر فری منٹ استعمال كرنا؟

    سوال: حضرت، ہمارے ملک میں جاز (Jazz) کی سم میں موبی کیش اکاوٴنٹ بناکر اگر اس میں 1000 کی رقم جمع کروا دیں تو وہ ہمیں روزانہ فری منٹس دیتے ہیں، اور یہ رقم ہم جب چاہیں نکلوا سکتے ہیں۔ تو حضرت، وہ فری منٹ استعمال کرنا سود ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 157218

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:401-331/sn=4/1439

    ایک ہزار روپئے بہ طور ڈپازٹ جمع کرکے اس کے نتیجے میں ملنے والے فری منٹ سے فائدہ اٹھانا شرعاً جائز نہیں ہے، یہ بھی قرض سے انتفاع کی شکل ہے جس کو حدیث میں ”سود“ کہا گیا ہے، کل قرض جر منفعةً فہو ربا (مصنف ابن ابی شیبہ: ۲۰۶۹)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند