• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 21392

    عنوان:

    سوال یہ ہے کہ میرے موبائل میں اللہ کا نام عربی میں ہے، ساتھ ہی اللہ کے ۹۹ اسماء کا ایک ویڈیو بھی ہے جس میں آواز کے ساتھ اسکرین پر اللہ کے نام ایک کے بعد ایک آتے جاتے ہیں۔میں ان کو کبھی کبھی سنتا ہوں اور یاد بھی کرنے کی کوشش کرتاہوں، کیا موبائل میں اس کا رکھنا جائز ہے یا نہیں؟ساتھ ہی مسجد کے فوٹو بھی ہیں وہ بھی رکھنا جائز ہے یا نہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 21392

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 519=519-4/1431

    بہتر یہ ہے کہ اپنے موبائل سے اللہ تعالیٰ کے اسماء کو مٹادیں، اورمسجد کا فوٹو بھی ختم کردیں، کیوں کہ موبائل میں بعض مرتبہ غیرمناسب چیزیں بھی Saveہوتی ہیں، اور آدمی اسکرین پر لہو لعب کے طور پر ریکارڈ شدہ چیزوں کو دیکھتا اور سنتا ہے، نیز موبائل کو کبھی آدمی غیرمناسب جگہ پر بھی رکھ دیتا ہے، ان چیزوں سے اسمائے الٰہی کی بے ادبی ہوتی ہے، آپ اگر اللہ تعالیٰ کے اسماء یاد کرنا چاہتے ہیں تو کتابوں سے یاد کرلیجیے، بعض قرآن مجید کے شروع میں بھی وہ اسماء لکھے ہوتے ہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند