• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 35892

    عنوان: كركٹ شرط كے ساتھ كھلینا

    سوال: میں کرکٹ کھیلتاہوں، لیکن کچھ دوست ہیں جو میچ پہ پیسے لگاتے ہیں کہ جو جیتے گا اسے وہ پیسے ملیں گے یعنی انعام کے طورپر ، کیا یہ کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟اگر پیسے نہ ہوں تو کھیلتے نہیں، لیکن میرا دل کھیلنے کو بہت چاہتاہے۔ بس آپ سے پوچھنا ہے کہ کیا کھیلنا چاہئے؟

    جواب نمبر: 35892

    بسم الله الرحمن الرحيم

    میچ اس شرط پر کھیلنا کہ فریقین میں سے جو ٹیم ہارجائیگی وہ جیتنے والی ٹیم کو انعام دے گی صحیح نہیں ہے، یہ جوا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند