• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 26886

    عنوان: ویب کیم کے بارے میں شریعت کا کیا موقف ہے؟ انٹرنیٹ میں ایک دوسرے کو دیکھنے / بات چیت کرنے کے لیے الگ سے کیمرہ لگاتے ہیں جسے ویب کیم کہاجاتاہے، یہ اپنے اختیار میں ہوتاہے کہ جب چاہیں دیکھیں اور جب چاہیں بند کردیں۔ اگر کوئی اس میں تصویر محفوظ کرنا چاہئے تو ایسا کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، اس بارے میں اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    سوال: ویب کیم کے بارے میں شریعت کا کیا موقف ہے؟ انٹرنیٹ میں ایک دوسرے کو دیکھنے / بات چیت کرنے کے لیے الگ سے کیمرہ لگاتے ہیں جسے ویب کیم کہاجاتاہے، یہ اپنے اختیار میں ہوتاہے کہ جب چاہیں دیکھیں اور جب چاہیں بند کردیں۔ اگر کوئی اس میں تصویر محفوظ کرنا چاہئے تو ایسا کیا جاسکتاہے؟ براہ کرم، اس بارے میں اس پر روشنی ڈالیں۔ 

    جواب نمبر: 26886

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1722=1247-11/1431

    ویب کیم میں بوقت ضرورت ایک دوسرے کو دیکھنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ وہ کوئی غیرمحرم عورت نہ ہو، البتہ اس میں تصویر محفوظ کرنا جائز نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند