• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 995

    عنوان:

    کیا داڑھی رکھنا سنت ہے یا فرض یا واجب؟ فرض اور واجب میں کیا فرق ہے؟

    سوال:

    کیا داڑھی رکھنا سنت ہے یا فرض یا واجب؟

    فرض اور واجب میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 995

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  395/م = 392/م)

     

    ایک مشت کی مقدار داڑھی بڑھانا واجب ہے اور منڈانا یعنی ایک مشت سے کم کرنا ناجائز ہے، لقولہ علیہ السلام: أعفوا اللُّحی (الحدیث) اور فتح القدیر میں ہے: ? وأما الأخذ منھا وھی دون ذلک کما یفعلہ بعض المغاربة ومُخنثة الرجال فلم یُبحہ أحد فرض اور واجب میں عملاً کوئی فرق نہیں، دونوں پر یکساں طور سے عمل کرنا ضروری ہے، صرف ثبوت و اعتقاد کے اعتبار سے فرق ہے جو کتب فقہ میں مذکور ہے، شامی میں ہے: فما ثبت بہ یسمیہ فرضاً عملیًّا لأنہ یعامل معاملة الفرض في وجوب العمل، ویسمّی واجبا نظراً إلی ظنّیة دلیلہ? الواجب لا یلزم اعتقاد حقیقتہ لثبوتہ بدلیل ظني? لکن یلزم العمل بموجبہ (شامي زکریا: ج۱ ص۲۰۷، ۲۰۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند