• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 606372

    عنوان:

    سودی قسطوں پر خریدی گئی گاڑی سے نفع اٹھانا؟

    سوال:

    میرے والدین نے میرے لئے گاڑی خریدی ہے اور اب تک اس کی قیمت فائدہ کے ساتھ آگاہ کر رہے ہیں کیا یہ استعمال کرنا جائز ہے یا نہیں ؟یہ علم میں رہے کہ میرے والدین اب تک رقم ادا کر رہے ہیں۔

    جواب نمبر: 606372

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 180-80/SN=02/1443

     آپ کے لئے گاڑی چلانا تو جائز؛ البتہ اگر آپ کے والد نے بلا ضرورت شرعیہ لون و فائنانس پر گاڑی لی ہے تو شرعاً انہوں نے ایک ناجائز اور حرام کا ارتکاب کیا ہے، ان پر ضروری ہے کہ اس سے سچے دل سے توبہ کریں اور جتنی جلدی ہوسکے گاڑی کے پیسے ادا کرکے اپنا ذمہ فارغ کرلیں؛ تاکہ ناجائز معاملے سے زیادہ تلوث بھی نہ رہے۔ قال اللہ تبارک وتعالی: أحلّ اللہ البیع وحرّم الربوٰا (البقرة: 275)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند