• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 19432

    عنوان:

    کیا شریعت میں بچوں کے لیے کھلونے جیسے گڑیا وغیرہ کی اجازت ہے؟

    سوال:

    کیا شریعت میں بچوں کے لیے کھلونے جیسے گڑیا وغیرہ کی اجازت ہے؟ برائے کرم کسی حدیث کاحوالہ عنایت فرماویں۔

    جواب نمبر: 19432

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 325=237-3/1431

     

    اگر وہ گڑیا مصوّر ہے تو اس کو رکھنے سے احتراز کرنا چاہیے، حدیث شریف میں جاندار کی تصویر رکھنے کی ممانعت آئی ہے ?لا تدخل الملائکة بیتًا فیہ کلب ولا تصاویر (مشکاة: ۳۸۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند