• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 8800

    عنوان:

    انسانی تصاویر کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کا کیا مفہوم ہے؟

    سوال:

    انسانی تصاویر کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنے کا کیا مفہوم ہے؟

    جواب نمبر: 8800

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2198=1790/ب

     

    تصاویر کو کمپیوٹر میں محفوظ کرنا جائز نہیں ہے، شریعت کا اصول ہے کہ جو چیز اصلاً حرام اور غیر مشروع ہے، آلے کے بدل جانے سے اس کا حکم نہیں بدلتا، مثلاً شراب حرام ہے چاہے اس کو ہاتھ سے بنایا گیا ہو یا جدید مشینوں کے ذریعہ بنایا گیا ہو، پس شریعت نے ذی روح کی تصاویر بنانے اور رکھنے کو منع فرمایا ہے لہٰذا اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ ہاتھ سے محفوظ کی گئی ہے یا کمپیوٹر اور کیمرہ کے ذریعہ محفوظ کی گئی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند