متفرقات >> حلال و حرام
سوال نمبر: 608526
پلے اسٹور میں پیسے ڈال کر نفع کمانا
پلے سٹور ایک موبائل کا ایپ ہے ،جس سے الگ الگ اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے اور اس میں بعض اپلیکیشن کھرید نی بھی پڈتی ہے اور اس کے لیے پہلے پلے سٹور میں پیسے ڈالنے پڈتے ہیں اور وہ پیسے ایپ کھرید نے کے لئے اور کسی ایپ کی سالانہ یا ماہانہ پیمیٹ کرنے کے لیے اور فری فایر جیسی گیم میں لگانے کے لیے وغیرہ چیزوں میں استعمال ہوتا ہے اور میں اپنے بینک اکاؤنٹ سے لوگوں کے پلے سٹور میں پیسے ڈالتا ہوں اور 100 روپیے ڈالنے کے 110 روپیے لیتا ہوں تو میرے لیے وہ 10 روپیے جائز ہے یا نہیں لوگ میرے پاس آتے ہے کیونکہ ان کے پاس بینک اکاؤنٹ نہیں ہوتا یا بینک میں بیلنس نہیں ہوتا یا پھر بینک اکاؤنٹ سے پلے اسٹور میں بیلینس ڈال نے کا طریقہ معلوم نہیں ہوتا۔
جواب نمبر: 608526
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:420-236/B-Mulhaqa=6/1443
رقم ڈالنے میں میں چوں کہ آپ کاعمل شامل ہوتا ہے؛ اس لیے سوروپیے(مثلا) ڈال کر بہ طور محنتانہ دس روپیے لینے کی، آپ کے لیے گنجائش ہے؛ البتہ یہ ملحوظ رہے کہ اگر کوئی شخص ناجائز تفریح وغیرہ کے لیے ”ایپ“ ڈاؤن لود کرتا ہے توآپ اس کی مدد نہ کریں?، یہ آپ کے لیے جائز نہیں ہے۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند