• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 162257

    عنوان: ثقافتی اور سماجی سرگرمیوں سے متعلق ایگریمنٹ ٹائپ كرنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میں جہاں ملازمت کرتا ہوں اس کمپنی میں اسٹاف ممبر کے لئے ایک اسٹاف کلب ہے جس میں ثقافتی اور سماجی کھیلوں کی سرگرمیاں وغیرہ ہوتی ہیں۔ لیکن ثقافتی سرگرمی کے نام پر شرک اور کفر کی کچھ رسمیں ہوتی ہیں جیسے دُرگا پوجا وغیرہ۔ حالانکہ یہ سب سرگرمیاں اسٹاف کلب کی دوسری سرگرمیوں کے مقابلے کم ہوتی ہیں۔ میرے بوس نے مجھے ایک ایگریمنٹ ٹائپ کرنے کو دیا جس میں کلب کے اصول و ضوابط ہیں جس میں لکھا ہے کہ اس میں ثقافتی اور سماجی اسپورٹ وغیرہ کی سرگرمیاں بھی ہوتی ہیں لیکن مذہبی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔ اور بھی بہت سارے اصول ہیں سیکرٹری، اراکین اور صدر کے متعلق جس میں یہ بھی ہے کہ کلب کا پیسہ بینک میں جمع ہوگا اور سود بھی اکاوٴنٹ میں رہے گا۔ تو کیا ایسا ایگریمنٹ ٹائپ کر سکتے ہیں جب کہ ہمیں معلوم ہو کہ تقافتی سرگرمی کے نام پر شرک اور کفر کے کام بھی کچھ درجوں میں ہوں گے (حالانکہ ایگریمنٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مذہبی کام نہیں ہوں گے)۔ تو کیا یہ ایگریمنٹ ٹائپ کر سکتے ہیں؟ (میں اس کلب کا ممبر نہیں ہوں)۔

    جواب نمبر: 162257

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1226-1017/sd=10/1439

    صورت مسئولہ میں آپ کے لیے مذکورہ ایگریمنٹ ٹائپ کرنے کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند