• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 174533

    عنوان: دوڑ لگاتے وقت چھوٹے كپڑے پہننا ؟

    سوال: کیا دوڑنے کے وقت چھوٹے کپڑے پہننا مرد کے لیے جائز ہے یا نہیں؟ اور کیا دوڑنا حدیث سے کچھ ثابت ہوتاہے جیسے طرح ورزش وغیرہ کرنی چاہئے کیا یہ حدیث سے ثابت ہے یا نہیں؟ میں نے سنا ہے کہ دوڑنا بھی نبی کا طریقہ ہے ، ایک بار حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ اللہ کے نبی نے دوڑلگائی تھی۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 174533

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 303-218/B=03/1441

    چھوٹے کپڑوں کا پہننا دَوڑ لگاتے وقت جائز ہے مگر اتنے چھوٹے نہ ہوں کہ اس کی وجہ سے ستر کھل جائے۔ ستر کا کھولنا دَوڑتے وقت جائز نہیں ہے۔ کپڑا اتنا تنگ و چست بھی نہ ہو کہ ستر کے حصہ کی ساخت نظر آئے۔ اور ایسا لباس بھی نہ ہو جس میں فساق کی مشابہت ہو۔ اور کبھی دَوڑ لگانے کی اجازت ہے جو حدیث آپ نے تحریر فرمائی وہی اس کی دلیل ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند