• متفرقات >> حلال و حرام

    سوال نمبر: 42622

    عنوان: غیر اللہ كے نام كا ذبیحہ

    سوال: میرے بہت سے غیر مسلم دوست ہیں، وہ میرے ساتھ مٹھائی اور کھانا شیئر کرتے رہتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ میں اس کو قبول کروں یا نہیں؟کیوں کہ میں جانتاہوں کہ جس چیز کو بسم اللہ سے شروع نہ کیا جائے وہ حرام ہے ؟یا جس پر غیر اللہ کا نام لیا جائے تو وہ حرام ہے؟براہ کرم، وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 42622

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1711-1711/M=1/1434 جو جانور غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا جائے یا جو چیز غیر اللہ کے لیے نامزد کی جائے اس کا کھانا ناجائز ہے، غیرمسلم دوست اگر کھانے کی ایسی چیز دے جو حرام یا ناپاک نہ ہو ارونہ دیوی دیوتاوٴں کے نام چڑھائی ہوئی ہو تو اس کو قبول کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند